اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے صوبہ الجوف اور مغربی ساحل کے محاذ پر سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں پر کاری اور مہلک ضربیں وارد کی ہیں۔ یمنی فورسز کے مطابق یمنی فوج نے صوبہ الجوف کے المتون علاقہ میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کی متعدد گاڑیوں کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد سعودی کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ادھر مغربی ساحل کے محاذ پر بھی یمنی فورسز نے سعودی عرب کے اتحاد کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے کئی درجن سعودی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔ادھر سعودی عرب کے جنگي طیارون نے یمن کے صوبہ البیضا پر شدید بمباری کی ہے جس میںم تعدد بچے ، خواتین اور عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169